اہم ترین

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی...

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی...

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام...

 گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز...

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ...

ٹنڈو محمد خان, یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

حیدرآباد (نماائندہ حصوصی) دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز ٹنڈو محمد خان کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس

2026 کے سلسلے میں بچوں میں شدید غذائی قلت کے موضوع پر  کانفرنس ورکشاپ کے ایف میڈیکل کمپلیکس

حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد بچوں میں شدید غذائی قلت کی بروقت نشاندہی، تشخیص، طبی معائنہ،

علاج، انتظام اور روک تھام کے حوالے سے طبی ماہرین، پیرامیڈیکل اسٹاف اور طلبہ کو جدید طبی معلومات اور عملی

تربیت فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و چانسلر ڈاکٹر محمد

اقبال میمن مہمانِ خصوصي تھے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیروز میمن نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت

کی، اور کانفرنس ڈاکٹر زمان بلوچ کی نگرانی میں منعقد ہوئی جس کی کنوینرز ڈاکٹر مدیحہ ذکی اور کنٹرولر

امتحانات تھیں۔ ورکشاپ کے علمی سیشن میں کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر ثاقب رضا نے بچوں میں شدید غذائی قلت

کے طبی انتظام، علاج اور نگہداشت سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی، جبکہ ماہرینِ امراضِ بچوں کے پینل میں ڈاکٹر

 

کے پی حکومت کا جدید تعلیمی اقدام، 331 سرکاری سکولوں کو ‘گلوبل ورچوئل سکول’ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

 

عبدالحمید رادھن، ڈاکٹر کرنل عمران میمن، ڈاکٹر اصغر بہلم، ڈاکٹر لال چند، ڈاکٹر حسائب احمد، ایم پی اے صابر قائم

خانی، کمانڈر نیوی آصف رضا، ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی، ڈاکٹر اشفاق قریشی، ڈاکٹر عابد ساند، عبدالواحد بخش شورو،

انجینئر قاضی فیض، ڈاکٹر ممتاز قریشی، ڈاکٹر امتیاز چنڑ، ڈاکٹر شفقت راجپر، ڈاکٹر اعجاز اور ڈاکٹر مکیش سمیت

دیگر اہم شخصیات اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں کے ایف میڈیکل کمپلیکس حیدرآباد کی

مینجمنٹ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ، ڈاکٹر مجید خان، ک شوکت راجپوت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد

وسیم شیخ نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر کے ایف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے ڈاکٹر

محمد اقبال میمن اور ڈاکٹر فیروز میمن کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں