اہم ترین

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن، پی ایم ایس کے سال 2026ء کے تحریری امتحانات ملتوی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے...

ضلع مردان میں کل 13 اکتوبر بروز منگل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

 مردان (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ مردان نے کل، 13...

کراچی بمقابلہ اندرونِ سندھ، انجینئرنگ میں کیمبرج کا راج، میڈیکل میں سرکاری بورڈز آگے

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) داؤد انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی...

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن، پی ایم ایس کے سال 2026ء کے تحریری امتحانات ملتوی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پروونشل مینجمنٹ سروس  کے سال 2026ء کے تحریری امتحانات ملتوی کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، پی ایم ایس 2026ء کے تحریری امتحانات 14 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026ء تک منعقد ہونا طے تھے، جنہیں موجودہ حالات کے پیشِ نظر فی الوقت ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کمیشن کی جانب سے تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات کے آئندہ شیڈول اور تازہ ترین معلومات کے لیے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں