لاہور (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر / چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایکٹ 1975 کی دفعہ 15-A(1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے
ان کی یہ تعيناتی تین سال کی مدت یا ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے تک (جو بھی پہلے ہو) عمل میں لائی گئی ہے
۔