اہم ترین

سندھ میں 5 دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

کراچى (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ...

حیدرآباد، پرائمری سکول ٹیچرز کا 4 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی...

ٹیچر کی ہدایت پر طالب علم سے زیادتی،خود ویڈیو بناتا رہا، مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ٹیچر...

اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر ڈرون حملہ، 4 شہید اور 8 زخمی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ شہر کی ایک...

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایکسپو سینٹر میں ینگ انٹرپریونر فیسٹ کا دورہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات...

طلباء پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلباء پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اور نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ ہم طلباء کو بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اسکولوں اور مدارس کے طالب علموں میں کروم بکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ذہانت اور محنت کو کبھی بھی امارت اور غربت کی قید میں نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں 27 دانش اسکول زیرِ تعمیر ہیں،

جن میں طلباء کو بہترین سہولیات مفت میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں میں تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے،

اور اب موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ دو سالوں میں ملک بھر میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کیے جائیں گے