اہم ترین

سندھ میں 5 دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

کراچى (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ...

حیدرآباد، پرائمری سکول ٹیچرز کا 4 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی...

ٹیچر کی ہدایت پر طالب علم سے زیادتی،خود ویڈیو بناتا رہا، مقدمہ درج

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ٹیچر...

اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر ڈرون حملہ، 4 شہید اور 8 زخمی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ شہر کی ایک...

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایکسپو سینٹر میں ینگ انٹرپریونر فیسٹ کا دورہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات...

اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر ڈرون حملہ، 4 شہید اور 8 زخمی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ شہر کی ایک یونیورسٹی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال انتظامیہ اور یونیورسٹی کے عملے نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز غزہ شہر میں واقع اسلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت طلبہ یونیورسٹی میں کلاسز لے رہے تھے۔

اسلامی یونیورسٹی کے عملے سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد انتظامی عملے کے ارکان تھے جبکہ زخمیوں میں طلبہ بھی شامل ہیں۔ وزارتِ تعلیم کی مذمت:غزہ کی وزارتِ تعلیم نے یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایکسپو سینٹر میں ینگ انٹرپریونر فیسٹ کا دورہ

کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں پر حملوں کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی ایسے واقعات کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ وزارتِ تعلیم کے بیان میں مزید کہا گیا

کہ غزہ کا اعلیٰ تعلیمی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور جنگ کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کی 95 فیصد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے پر یہ حملہ تعلیم کے شعبے کو نشانہ بنانے والے مسلسل واقعات کا حصہ ہے۔

گزشتہ چند روز کے دوران بھی اسرائیلی حملوں میں 10 طلبہ اور اساتذہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کے روز غزہ کے دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوئے