اہم ترین

 ضلع اورکزئی میں اغواء ہونے والے ہائی سکول کے پرنسپل رہا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ حصوصی) قبائلی ضلع اورکزئی میں...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

ڈاکٹر ثمرین مشتاق نشتر یونیورسٹی میں پروفیسر آف ریڈیالوجی تعینات

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان...

چار ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) پشاور میں صوبائی حکومت نے...

سندھ میں 5 دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

کراچى (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو

بااختیار بنانے، تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے حکومت مسلسل اقدامات کر رہی ہے

تا کہ نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جا سکے۔

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن  کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سہولیات کی کمی کا سامنا ہے، تاہم اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو انہوں نے

ہمیشہ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کو اپنی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں اور

حیدرآباد، پرائمری سکول ٹیچرز کا 4 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

استعداد سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ سندھ میں 5 دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ ملک بھر میں

مجموعی طور پر 30 سکول قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

 مستحق طلبہ کو وظائف فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کو اب قومی سطح پر

"پاکستان ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ” میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تقریب سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سندھ ریجن کوآرڈینیٹر فہد شفیق اور ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک سندھ ڈاکٹر فدا

بزئی نے بھی خطاب کیا۔