اہم ترین

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ

تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت...

بیوٹمز سکول آف لاء میں موٹ کورٹ کا آغاز، قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ضروری ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ...

کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا...

ڈیرہ اسماعیل خان, تعلیمی اداروں میں عملے کی عارضی ایڈجسٹمنٹ منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی...

گوجرانوالہ بورڈ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنے والی بصارت سے محروم طالبہ زینت کے اعزاز میں تقریب

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ انجینئر ڈاکٹر اقصی شبیر نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات

آرٹس گروپ میں گوجرانوالہ بورڈ کی تاریخ میں 600 میں سے 552 نمبر لے کر منفرد ریکارڈ قائم کرنے والی بصارت

سے محروم طالبہ زینت عتیق الرحمن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں طالبہ کو کیش پرائز اور

بھرپور حوصلہ افزائی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ نے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات سے بھی

طالبہ کی فون پر بات کروائی۔ صوبائی وزیر نے طالبہ کی قابلیت کو سراہتے ہوئے کیش پرائز اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے

کے ساتھ ساتھ اس کی آئندہ تعلیم میں بھی مکمل معاونت کرنے اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی یقین دہانی

کروائی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایکسپو سینٹر میں ینگ انٹرپریونر فیسٹ کا دورہ

 چیئرپرسن بورڈ کی طرف سے اس ہونہار طالبہ کو خصوصی طور پر بورڈ آفس مدعو کیا گیا، جہاں بصارت سے

محروم طالبہ اپنی والدہ کے ساتھ بورڈ آفس پہنچی اور ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری طرف

گوجرانوالہ کی اس ہونہار بیٹی زینت نے گوجرانوالہ بورڈ کے سالانہ امتحانات 2026 میں گیارہویں جماعت کے امتحان

میں 600 میں سے 552 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی، جبکہ  گوجرانوالہ شہر میں بصارت سے محروم

بچوں کے لیے صرف مڈل تک تعلیمی ادارے کی سہولت موجود ہے اور یہاں ہائی سکول یا کالج کی سطح تک

سپیشل ایجوکیشن کا کوئی ادارہ بصارت سے محروم بچوں کے لیے موجود نہیں ہے۔ اس کے باوجود مذکورہ طالبہ نے

گورنمنٹ کالج میں عام لڑکیوں کے ساتھ پڑھ کر بہت ہی نمایاں پوزیشن حاصل کی۔