اہم ترین

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی...

گومل یونیورسٹی کے علاقائی کردار کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (حصوصی نمائندہ) گومل یونیورسٹی کے وائس...

سندھ کے سکولوں میں "سمجھ بھی، سیفٹی بھی” ڈیجیٹل تحفظ پروگرام کا آغاز، 4 ہزار طلباء مستفید

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)زندگی ٹرسٹ، دوربین اور میٹا کے اشتراک سے،...

چار ارب روپے خرچ ، 11 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج فنکشنل نہ ہو سکا

تیمرگرہ (نمائندہ حصوصی) چار ارب روپے خرچ ہونے اور 11 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج فنکشنل نہ ہو

سکا۔ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لیے 993 ملین روپے کی گرانٹ ناگزیر ہے، اگر حکومت مطلوبہ

ریکوائرمنٹ پورا کرے تو تین ماہ میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کو فنکشنل کروں گا، ان خیالات کا اظہار تیمرگرہ میڈیکل

کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید ابرار خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت خیبر پختونخوا کالج کو جلد فعال اور

اس میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز چاہتی ہے تو اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 993 ملین روپے

کی گرانٹ ان ایڈ منظور کی جائے۔

خیبر پختونخوا، چیف لائبریرین پر دوہری ملازمت اور تاریخِ پیدائش میں غیر قانونی تبدیلی کے الزامات ثابت

پیر کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کو اپنی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید ابرار

خان نے کہا کہ ایک سال قبل عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے تیمرگرہ میڈیکل کالج کو فعال بنانے کے لیے دن

رات محنت کی اور اس مقصد کے حصول کے لیے متعدد اہم اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے بتایا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کی

رجسٹریشن بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کو

فعال بنانے، طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے اور علاقے میں طبی تعلیم کے فروغ کے لیے مطلوبہ فنڈز کی

فوری منظوری سمیت ضروری اقدامات کیے جائیں۔