اہم ترین

Free Windows Utilities Worth Keeping Installed

A handful of small utilities cover the boring half...

پنجاب میں مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول ٹھیکے پر دینے کے چوتھے مرحلے کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز  کے انٹرویوز مکمل

  لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں...

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گورنر خیبر پختونخوا، بحیثیت چانسلر، نے 90 روز کے لیے جبری رخصت پر بھیج دیا ہے، جبکہ یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کو گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے

واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی، جسے لاء کالج فائرنگ واقعے، ہاسٹل تنازعے، مبینہ غیر میرٹ بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں سمیت مختلف امور کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔