اہم ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو سعودی جامعہ سے1300 کمپیو ٹرز فراہم کیےجائیں گے،صدر جامعہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد...

لاہور کے گرلز کالجز کے درمیان وزیر اعلیٰ پنجاب کی تصاویر بنانے کا پینٹنگ مقابلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے...

ایچ ای سی نے سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستان بھر میں اپنے تمام دفاتر، گیسٹ ہاؤسز اور احاطوں کے کھلے مقامات پر سگریٹ نوشی کی تمام اقسام پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میرٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق نے اپنے پیغام میں کہا

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

کہ صاف، صحت مند اور دھوئیں سے پاک ماحول کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور سگریٹ نوشی کی ہر قسم سے انکار کرنا چاہیے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پابندی کا اطلاق عام سگریٹ، الیکٹرانک سگریٹ، ویپ، حقہ (شیشہ)، گرم کیے جانے والے تمباکو کی مصنوعات اور سگریٹ نوشی کی دیگر تمام اقسام پر ہوگا۔

ایچ ای سی نے ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ جامعات اور تعلیمی اداروں کے کیمپسز اور احاطوں میں سگریٹ نوشی کی تمام اقسام پر پابندی کے اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔

کمیشن کے مطابق ملک کے بیشتر اعلیٰ تعلیمی ادارے پہلے ہی اپنے کیمپسز اور احاطوں میں سگریٹ نوشی کی تمام اقسام پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔ ایچ ای سی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور دفتری ماحول کو صاف، صحت مند اور دھوئیں سے پاک بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔