پیرس (ایجوکیشن رپورٹر) فرانس میں دو ہفتوں کی تعطیلات کے بعد اہم تعلیمی اداروں کے کھلتے ہی مختلف شہروں
میں طلبہ نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔ پیر کے روز انٹرمیڈیٹ کالجوں کی ناکہ بندی کی گئی اور متعدد تعلیمی
اداروں کے داخلی راستوں پر آگ لگا دی گئی تاکہ طلبہ اندر نہ جا سکیں۔ ملک میں جاری احتجاج کے باعث فرانسیسی
دینی مدارس کے لیے دوہری رجسٹریشن کے خاتمے کا قانون منظور
معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور جی ڈی پی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے مدنظر
جمعرات 5 نومبر کو سرکاری و نجی شعبوں میں ملک گیر ہڑتال اور مظاہروں کی کال دی گئی ہے، جس سے
ٹرانسپورٹ، تعلیمی اداروں اور سرکاری خدمات کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔