لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے سوسائٹیز
رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترمیمی ایکٹ 2026ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی ڈائریکٹوریٹ
جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن (DGRE) کے ساتھ پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کو صوبائی قانون کے تحت دوبارہ
رجسٹریشن کرانے سے استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے۔ اس ترمیم سے دوہری رجسٹریشن کا خاتمہ اور غیر ضروری دفتری
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ ہائی سکول جیاموسیٰ کا دورہ
کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ دوسری جانب، پنجاب چیریٹیز کمیشن نے مدارس کو بارکوڈ والے رجسٹریشن
سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور بینک اکاؤنٹس و مالیاتی امور میں آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی سہولت سیل
قائم کر دیا ہے۔ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے قائم اس سیل کے ذریعے اب تک 16 مدارس نے رجوع کیا جن میں
سے جامعہ نعیمیہ سمیت 12 مدارس کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ جامعہ اشرفیہ اور رابطۃ المدارس
جیسے بڑے تعلیمی نیٹ ورکس کی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔