اہم ترین

پیما کے ماتحت سکولوں میں طلبا کی فزیکل ویری فیکیشن کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں...

ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا ہے،گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا...

ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا ہے،گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں ہر سال مزید اضافہ کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سے بلوچستان کےنجی اسکول و کالج طلباء و طالبات کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کی دیگر جامعات میں بھی بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپس دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ’’روشن سندھ پاکستان‘‘ کے نام سے طلبہ کے ریکارڈ کا پہلا مرکزی پورٹل لانچ کر دیا

اُنہوں نے کہا کہ ملک کے تمام صوبے ایک اکائی ہیں اور بلوچستان کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے لیڈرز ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے