اہم ترین

پیما کے ماتحت سکولوں میں طلبا کی فزیکل ویری فیکیشن کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں...

ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا ہے،گورنر پنجاب

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا...

پیما کے ماتحت سکولوں میں طلبا کی فزیکل ویری فیکیشن کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں طلباکی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ،جعلی اینرولمنٹ ثابت ہونے پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

پنجاب کے 41 اضلاع میں لائسنسی سکولوں میں طلباکی فزیکل ویری فکیشن ہوگی۔صوبی بھر کے تمام سکولوں کی فزیکل ویری فکیشن کا عمل 20 نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،

ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں،اے ای اوز اپنے مختص کردہ سکولوں کی خود فزیکل ویری فکیشن کریں گے،لائسنسی سکولوں کو دورے سے کم از کم ایک روز قبل آگاہ کرنا ہوگا