اہم ترین

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری...

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے...

کوہاٹ میں 12 سالہ طالب علم پر سکول مالک کا تشدد،ملزم گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع...

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس سے بچے کے سر پر چوٹ آئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق نے طالبعلم کامران پر تشدد کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔