لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ٹی این ایس بیکن ہاؤس لاہور ورلڈز بیسٹ سکول پرائز جیتنے والا پاکستان کا پہلا سکول بن گیا ہے۔ برطانیہ کے عالمی تعلیمی پلیٹ
فارم ٹی فور ایجوکیشن نے ٹی این ایس بیکن ہاؤس سکول کو 2026 میں "سپورٹنگ ہیلتھی لائیوز” (Supporting Healthy Lives) کی کیٹیگری میں فاتح
قرار دیا ہے۔
یہ اعزاز روایتی انداز سے ہٹ کر سیکھنے کی ضروریات رکھنے والے طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے سکول کے فلاح و بہبود پر مبنی منفرد طریقہ کار کے
اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ٹی این ایس بیکن ہاؤس نے آرمینیا سے ویتنام تک کے ممالک کے سکولوں پر مشتمل عالمی شارٹ لسٹ میں جگہ بنانے کے بعد یہ اعزاز
اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا
اپنے نام کیا۔ ان ایوارڈز کا مقصد کامیاب تعلیمی ماڈلز کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے تاکہ دنیا بھر کے دیگر سکول بھی ان سے سیکھ سکیں اور ایسے
مؤثر طریقہ کار اپنا سکیں۔
بیکن ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاسم قصوری نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی این ایس کا قیام اس یقین کے تحت عمل میں لایا گیا
تھا کہ تعلیم کو بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق ڈھلنا چاہیے۔