لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، لاہور میں تین روزہ پروجیکٹ بیسڈ بین العلومی کانفرنس 2026 کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس
کے پہلے روز آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کی تھیم ”ایمجن“ کے تحت علمی، ادبی اور تخلیقی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں مختلف جامعات کے محققین، اساتذہ
اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب میں کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ظفر نے استقبالیہ خطاب کیا، جبکہ اردو کے نقاد، محقق اور دانشور ڈاکٹر ناصر عباس نیر، قانون و پالیسی
ٹی این ایس بیکن ہاؤس لاہور “دنیا کا بہترین سکول” پرائز جیتنے والا پہلا پاکستانی سکول بن گیا
کے ماہر ڈاکٹر اسامہ صدیقی اور مصورہ و آرٹ کیوریٹر آمنہ اسماعیل پٹودی نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔
کانفرنس کا پہلا روز شعبہ فائن آرٹس کی سربراہ پروفیسر سروش طارق کے نام منسوب کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں کے محققین
نے ریسرچ اینڈ انوویشن فورمز کے تحت آرٹس، ادب اور انسانی علوم سے متعلق تحقیقی مقالے پیش کیے اور مختلف پریزنٹیشنز بھی ہوئیں۔