اہم ترین

کراچی، مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر...

بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ و طالبات شدید پریشانی سے دوچار

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات...

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کانووکیشن، 1439 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم

راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 23 واں کانووکیشن (تقسیم اسناد) جمعرات 19 نومبر

کو یونیورسٹی کے سبزہ زار میں ہوا، مختلف شعبوں کی 1439 گریجویٹس کو ڈگریاں دی گئیں، ڈگریاں ملنے پر

طالبات خوشی سے نہال تھیں، خوشی میں ایجوکیشنل ٹوپی فضا میں اچھالتے خوشی کا اظہار کرتی رہیں اور کہا تعلیم

مکمل ہونے بعد باقاعدہ عملی لائف میں داخل ہو رہی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سپاس نامہ پیش کیا، گریجویٹ ہونے والوں میں مین کیمپس کی 1359

ریگولر طالبات اور ملحقہ کالجز کے 80 طلبہ شامل ہیں۔ پہلی ویمن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی

پاکستانی طلبہ ایسوسی ایشن ترکیہ کے زیر اہتمام اورینٹیشن ڈے

مجموعی تعداد 25 ہزار 470 ہو گئی ہے۔ 1439 گریجویٹس میں سے 1230 کو بیچلرز، 179 کو ایم ایس / ایم فل

اور 30 کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں۔

شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں تقریب کے دوران 68 میڈلز بھی دیے گئے جن میں 41 گولڈ میڈلز شامل ہیں،

انڈر گریجویٹ سطح پر 27 اور ایم فل سطح پر 14 گولڈ میڈلز جبکہ 27 سلور میڈلز بھی دیے گئے۔ سال 2025 کی

فارغ التحصیل 1,230 طالبات کو بی ایس (BS) کی ڈگریاں، 179 اسکالرز کو ایم ایس اور ایم فل کی اسناد تفویض

کی جا رہی ہیں جبکہ 30 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈاکٹریٹ (PhD) کی ڈگریاں دی گئیں۔ اعزازی میڈلز نمایاں تعلیمی

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں مجموعی طور پر 68 میڈلز تقسیم کیے گئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر

بشریٰ مرزا نے کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کارکردگی کے لحاظ سے عالمی یونیورسٹیز میں شامل ہو گئی ہے