اہم ترین

کراچی، مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مقابلے

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر...

بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ و طالبات شدید پریشانی سے دوچار

بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات...

فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے "این آر ای” سٹیپ ٹو کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل...

ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ میں ڈیجیٹل آن سکرین مارکنگ کی فرضی مشق اور آگاہی سیشن کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام مستقبل میں روایتی کاغذی نظام کے بجائے

ڈیجیٹل سکرین کے ذریعے امتحانی جوابی کاپیوں کی جانچ اور مارکنگ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ

ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ کے حوالے سے افتتاحی تقریب، فرضی مشق اور آگاہی سیشن منعقد کیا

گیا، جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں طلبہ نے آن سکرین امتحان کا عملی مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے امتحانی اصلاحات مزمل محمود نے کہا کہ پنجاب

ایک روزہ کمشنر فیصل آباد طالبہ رامین فاطمہ کا سیف سٹی سینٹر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

میں تعلیمی و امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سال 2027 کے

پہلے سالانہ امتحانات میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت نہم، دہم، سال اول اور سال دوم کے پانچ مضامین فزکس،

کیمسٹری، کمپیوٹر، بیالوجی اور ریاضی کی آن سکرین مارکنگ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آن سکرین

مارکنگ کے لیے چہرہ شناسی اور کیو آر کوڈ پر مشتمل جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے جس سے امتحانی عمل میں

شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف

کی جانب سے مہمانوں کو سووینئرز، شیلڈز اور اجرک پیش کی گئیں۔