اہم ترین

آئی ٹی یو میں AI and Emerging Technologies Summit 2026 کا انعقاد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) لاہور کے...

غزالی ایجو کیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام تین روزہ کل پاکستان ادبی مقابلے جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام...

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور...

آئی ٹی یو میں AI and Emerging Technologies Summit 2026 کا انعقاد

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی (ITU) لاہور کے مین کیمپس، برکی روڈ میں AI and Emerging Technologies Summit (AIET’26) کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ تعلیم، محققین، صنعت سے وابستہ شخصیات اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے AI and Special Initiatives، علی مصطفیٰ ڈار نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے AI & Innovation Expo کا دورہ کیا، جہاں ITU کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے انہیں جدید تحقیقی منصوبوں اور ان کے عملی استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مہمانِ خصوصی نے طلبہ اور اساتذہ کی تحقیقی کاوشوں، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو بھرپور سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ITU میں ہونے والی تحقیق پاکستان میں AI کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتِ پنجاب کا Office of AI، ITU کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ تحقیق، جدت اور AI پر مبنی عملی منصوبوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

وائس چانسلر ITU، پروفیسر ڈاکٹر عدنان نور میاں نے Rethinking Universities in the Age of AI کے موضوع پر افتتاحی خطاب کیا اور اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور تدریسی نظام میں AI کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔

سمٹ میں ڈاکٹر وقاص سلطانی، ڈاکٹر محسن علی، ڈاکٹر علی احمد، ڈاکٹر عارف محمود، ڈاکٹر محمد عمر جنجوعہ اور ڈاکٹر ریحان حفیظ نے چھ خصوصی Talks پیش کیں، جن میں AI for Healthcare، ChatGPT، Digital Trust، Safety and Security اور Physical AI سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ اس موقع پر AI کے صنعتی استعمال، روزگار کے مستقبل اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق Panel Discussions اور عملی Workshops بھی منعقد ہوئیں۔

AI & Innovation Expo میں 48 سے زائد تحقیقی Projects پیش کیے گئے، جن میں MedAgent-Net، FloodAfter AI، 3D Gaussian Splatting، ARCAS، Agriscan اور Career Path AI نمایاں رہے۔ ان منصوبوں میں صحت، تعلیم، زراعت، توانائی، Cybersecurity اور دیگر شعبوں کے مسائل کے جدید حل پیش کیے گئے۔

سمٹ کی ایک اہم پیش رفت ITU اور Punjab Energy Department کے درمیان MoU پر دستخط تھے، جس کے تحت توانائی کی بچت اور مؤثر استعمال کے لیے ITU کی تحقیقی و تکنیکی مہارت سے استفادہ کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر AI کے شعبے میں جامعات، صنعت اور حکومتی اداروں کے باہمی تعاون کو پاکستان کی سائنسی، معاشی اور تکنیکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔