Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزمیرپورخاص تعلیمی بورڈ میں 2 ارب 4 کروڑ کی کرپشن، سابق کنٹرولر...

میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں 2 ارب 4 کروڑ کی کرپشن، سابق کنٹرولر امتحانات کے خلاف مقدمہ درج

انور علیم پر جعلی سرٹیفکیٹس کی فروخت اور فیل امیدواروں کو پاس کرانے کا الزام، 7 روزہ ریمانڈ منظور

کراچی (سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن نے میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں ہونے والی اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق ناظمِ امتحانات انور علیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم پر 2 ارب 4 کروڑ روپے کی کرپشن کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، سابق کنٹرولر انور علیم نے میٹرک اور انٹر کے جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر فروخت کیے اور مارکس شیٹس کی تیاری کے لیے ایجنٹس کے ذریعے بھاری نقدی وصول کی۔ تحقیقات میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر فیل ہونے والے امیدواروں کو پاس کرانے کے عوض رشوت لی اور اب تک ایک ہزار سے زائد جعلی سرٹیفکیٹس فروخت کیے جا چکے ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کو میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انور علیم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اسے اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریمانڈ کے دوران مزید اہم انکشافات اور نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔