Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeتازہ تریننجی سکول دسویں جماعت کے طلبہ کی اضافی فیسیں فوری واپس کریں،...

نجی سکول دسویں جماعت کے طلبہ کی اضافی فیسیں فوری واپس کریں، رفیعہ ملاح کی سخت ہدایت

حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کا انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کو دسویں جماعت کے طلبہ سے لی گئی غیر مجاز فیسیں فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسکول سربراہوں کو لکھے گئے ایک مراسلے میں پروفیسر رفیعہ ملاح نے واضح کیا ہے کہ کئی نجی تعلیمی اداروں نے دسویں جماعت کے طلبہ سے اس مدت کی فیسیں بھی وصول کی ہیں جو قواعد و ضوابط کے مطابق غیر مجاز ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ایسی تمام وصول کی گئی فیسیں فی الفور والدین کو واپس کی جائیں یا طلبہ کے واجبات میں ایڈجسٹ کی جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات 22 اپریل کو جاری کیے گئے سابقہ حکم نامے کے تسلسل میں دی گئی ہیں۔ پروفیسر رفیعہ ملاح نے اسکول انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر فیسوں کی واپسی کے عمل میں لیت و لعل سے کام لیا گیا یا حکم نامے کی خلاف ورزی کی گئی، تو متعلقہ اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کے اس اقدام کا مقصد والدین پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو کم کرنا اور نجی اسکولوں کو طے شدہ حکومتی ضوابط کا پابند بنانا ہے۔


تعلیمی میدان کی مزید خبروں کے لیے اردو تعلیم

UrduTaleem.com

کے ساتھ جڑے رہیں۔