اہم ترین

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

بلوچستان کے نوجوان ہمارا مستقبل، تعلیم اور قلم ہی سے ترقی ممکن ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ ( سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ہمارے عوام کا مستقبل ہیں، اس لیے وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ آج کا دور تعلیم، علم، ٹیکنالوجی اور ہنر کا دور ہے اور تعلیم ہی وہ واحد طاقت ہے جو انسان اور معاشرے کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کا مستقبل محض نعروں سے نہیں بدلتا، بلکہ تعلیم، کتاب، قلم، محنت، اعلیٰ کردار اور مسلسل کوششوں ہی سے اقوام کی تقدیر بدلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دیگر اقوام کا مقابلہ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ قلم اور علم کی طاقت سے کرنا ہوگا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ جب وہ کامیابی حاصل کر کے اعلیٰ و اچھے عہدوں پر پہنچیں تو اپنی کامیابی کو صرف ذاتی مفاد تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اپنے علم، تجربے اور مقام کو عوام اور بلوچستان کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ نئی نسل کی صحیح رہنمائی کریں اور ایک بہتر اور پرامن معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔