اہم ترین

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

غازی یونیورسٹی میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کا آغاز، حسنِ قرأت و نعت کے مقابلے

طلباء نے نعتیں پیش کیں، مقررین کا سیرتِ طیبہ کے پیغامِ امن، عدل اور محبت کو عام کرنے پر زور

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ہفتہ رحمۃ اللعالمینؐ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سینئر ٹیوٹر آفس کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریبات کے پہلے روز مقابلہ حسنِ قرأت و نعتِ رسولِ مقبولؐ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، اسٹاف اور مختلف تدریسی شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

مقابلہ قرأت و نعت کی نگرانی کنوینر ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی نے کی جبکہ منصفین کے فرائض ڈاکٹر جویریہ شیرانی، ڈاکٹر عدیلہ اور فرحان گیلانی نے انجام دیے۔ مقابلہ نعت خوانی میں طلباء نے عقیدت و محبت کے جذبات سے سرشار ہو کر بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے بھی خوبصورت نعت پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی نے کہا کہ عشرہ رحمۃ اللعالمین ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔ ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔