Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
HomeUncategorizedپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر تعلیم

جاپان، جائیکا کے ذریعے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے: جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی

سید فیروز عالم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم اور جاپانی سفیر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ “دی آرڈر آف دی رائزنگ سن” حاصل کرنے والے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی ایڈوائزر اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز عالم شاہ کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کی وسعت، صنعتی تعاون، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستانی طلبہ و اساتذہ کے لیے جاپانی اسکالرشپس، پینے کا صاف پانی، زراعت، انفراسٹرکچر کے منصوبوں، ہنر مند لیبر کے روزگار اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر کا بیان: وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے انتہا اور پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے جاپان کی بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار اور پرکشش ماحول فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

جاپانی سفیر کا موقف: جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ جاپان ‘جائیکا’ (JICA) کے ذریعے پاکستان میں روڈ نیٹ ورک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سماجی ترقی کے منصوبوں میں بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری اور جدید ڈرلنگ مشینری کی فراہمی جیسے اقدامات پاکستانی عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے جاپان کی طویل مدتی شراکت داری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے معاشی انفراسٹرکچر اور سماجی بنیادوں کی بحالی میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سید فیروز عالم شاہ کا اظہارِ تشکر: میزبان سید فیروز عالم شاہ نے انڈس ہائی وے، کوہاٹ ٹنل، غازی باروتھا ہائیڈرو پاور اور قومی ٹرانسمیشن لائنز جیسے اہم ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں جاپان کے مسلسل تعاون اور شراکت داری پر جاپانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔