بریکنگ نیوز

اردوتعلیم ڈاٹ کام کی جانب سے عید مبارک

ادارہ "اردو تعلیم ڈاٹ کام” کی جانب سے دنیا بھر کے قارئین کو عید مبارک، نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان کا معتبر ویب پورٹل اردو تعلیم ڈاٹ کام اور عملہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام قارئین، اساتذہ، طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو دلی عید مبارک باد پیش کرتا ہے۔

عید الفطر کا یہ مبارک دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم تحفہ اور انعام ہے، جو ہمیں ایثار، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے۔ ادارہ اپنے قارئین کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسی خوشیاں تمام مسلمانوں کی زندگی میں بار بار لائے اور اس عید کو سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔

"ہم اپنے تمام قارئین اور ان کی فیملیز کی بہترین صحت اور تندرستی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں۔ آمین۔ ہماری دعا ہے کہ یہ عید آپ سب کے گھروں میں خوشحالی اور سکون کا پیغام لے کر آئے۔”

ادارے نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اردو تعلیم ڈاٹ کام مستقبل میں بھی اپنے قارئین کو تعلیمی خبروں، امتحانی اپ ڈیٹس اور رہنمائی کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ قارئین نے ادارے کے اس خوبصورت پیغام کو سراہتے ہوئے اردو تعلیم ڈاٹ کام کی ٹیم کے لیے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Facebook

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

3 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

3 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

21 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

21 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

21 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

23 گھنٹے ago