پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کے خلاف دہری ملازمت اور سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کے سنگین الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔
محکمہ جاتی انکوائری میں ان کے خلاف ایک ہی وقت میں سرکاری ملازمت اور سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں ملازمت کرنے سمیت مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تاریخِ پیدائش تبدیل کرنے کے الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں، جس کے بعد انکوائری کمیٹی نے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے اور سرکاری خزانے سے وصول کی گئی تنخواہوں کی ریکوری کی سفارش کی ہے
کمشنر مالاکنڈکا محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
سرکاری دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے 27 مارچ 2010 سے لے کر 13 اگست 2021 تک محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز میں اپنی سرکاری ملازمت کے دوران ساتھ ہی سرحد یونیورسٹی میں بھی خدمات انجام دیں۔
اس طویل عرصے کے دوران انہوں نے دونوں اداروں سے تنخواہیں وصول کیں۔ انکوائری رپورٹ میں اس دہری ملازمت کے دوران سرکاری خزانے اور یونیورسٹی سے حاصل کی گئی تنخواہوں کی مجموعی رقم 2 کروڑ 87 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے، جسے واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے
گرلز اسکول تربت کی طالبات کا ریڈیو پاکستان کا دورہ
انکوائری رپورٹ میں دہری ملازمت کے علاوہ ایک اور سنگین الزام کی بھی توثیق کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، افسر نے سرکاری ریکارڈ میں اپنی تاریخِ پیدائش کو غیر قانونی طور پر تبدیل کیا۔ انہوں نے اپنی اصل تاریخِ پیدائش، جو کہ 8 فروری 1963 تھی،
اسے سرکاری ریکارڈ میں تبدیل کر کے 25 اپریل 1971 درج کروا دیا۔ اس مجرمانہ کارروائی کا مقصد اپنی مقررہ مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ملازمت جاری رکھنا تھا، تاکہ وہ مزید کئی سالوں تک سرکاری مراعات اور تنخواہ حاصل کر سکیں
خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے
انکوائری رپورٹ میں صرف ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کو ہی ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا بلکہ محکمہ آرکائیوز کے دیگر سابقہ افسران کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سابق ڈائریکٹر آرکائیوز اینڈ لائبریریز راحیلہ حفیظ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر صوبائی کے کردار کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افسران نے بھی اپنے مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور تاریخِ پیدائش کی غیر قانونی تبدیلی میں کردار ادا کیا۔ انکوائری کمیٹی نے ان افسران کے خلاف بھی قواعد کے تحت سخت کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اس سنگین رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کی برطرفی اور بھاری رقم کی ریکوری کے لیے باقاعدہ کارروائی شروع کیے جانے کا امکان ہے
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان…