پشاور (خصوصی رپورٹر) پشاور کی تاریخی و نامور درسگاہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ایک طالب علم کی پراسرار ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد یونیورسٹی اور ہاسٹل کے طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹرائبل ہاسٹل کے کمرہ نمبر 29 میں پیش آیا، جہاں سیکنڈ ایئر کے طالب علم زاہد کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی طالب علم کا تعلق درہ آدم خیل سے تھا اور وہ ہاسٹل میں مقیم تھا۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ طالب علم کا کمرا اندر سے مکمل طور پر بند تھا۔ ہاسٹل انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے بارہا دستک دینے کے باوجود جب اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، تو شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں جب کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر طالب علم مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے اور ہلاکت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے گا۔
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…