یو ای ٹی لاہور کے دو اسٹارٹ اپس نے 115 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کر لی

لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے دو نمایاں اسٹارٹ اپس آواز ڈیجیٹل ہب اور ایکو ٹی ایم آئی (EcoTMI Pvt. Ltd.)

نے مجموعی طور پر 115 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرکے یونیورسٹی کی تحقیق، جدت پسندی اور کاروباری صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔
یہ اہم پیش رفت یو ای ٹی لاہور کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی سالانہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سامنے آئی، ج
ایکو ٹی ایم آئی (EcoTMI Pvt. Ltd.) نے نجی شعبے سے 95 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ اس ضمن میں معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے جا چکے ہیں جبکہ کمپنی کو باقاعدہ طور پر یو ای ٹی لاہور کی اسپن آف کمپنی کے طور پر قائم کر دیا گیا ہے

۔ یہ کامیابی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کو تجارتی سطح پر منتقل کرنے کی ایک اہم مثال قرار دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب آواز ڈیجیٹل ہب نے حکومتی سطح پر 20 ملین روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ منصوبے نے صوبائی سطح کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فاتح کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس منصوبے کی سرپرستی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وینچر کیپیٹل کوآرڈینیٹر سید عون حسین شاہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یہ یو ای ٹی لاہور کے لیے انتہائی فخر اور اطمینان کا لمحہ ہے۔

ہمارے نوجوان محققین اور کاروباری صلاحیتوں کے حامل طلبہ نے ثابت کیا ہے کہ جامعات میں ہونے والی تحقیق کو عملی اور تجارتی میدان میں کامیابی کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف یو ای ٹی لاہور بلکہ پاکستان کے علمی و تحقیقی شعبے کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔انہوں نے حکومتِ پنجاب، صنعتی شراکت داروں اور تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی ایسے منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، حکومتی خدمات کی بہتری اور سماجی مسائل کے مؤثر حل میں معاون ثابت ہوں۔

یو ای ٹی لاہور کے یہ دونوں منصوبے اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق، جدت اور تخلیقی صلاحیتیں نہ صرف معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکتی ہیں بلکہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کر سکتی ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

3 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

3 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

21 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

21 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

21 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

24 گھنٹے ago