سرکاری جامعات کی انتظامی پوسٹوں پر اساتذہ کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور تمام وی سیز کو نوٹس جاری

پشاور (جنرل رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ میں سرکاری جامعات (یونیورسٹیز) کے انتظامی عہدوں پر اساتذہ (ٹیچرز) کی تعیناتی کو قانونی طور پر چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور صوبے بھر کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز (وی سیز) کو باقاعدہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سرکاری جامعات میں انتظامی پوسٹوں پر اساتذہ کے تقرر کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان، جسٹس اعجاز خان صابی اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار آصف بابر نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیوں میں انتظامی پوسٹوں پر اساتذہ (ٹیچرز) کو تعینات کیا گیا ہے، جو کہ مروجہ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ تعیناتیاں ‘یونیورسٹیز ایکٹ کے سیکشن 17 اے’ کے سراسر خلاف ہیں، کیونکہ مذکورہ ایکٹ میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ انتظامی پوسٹوں پر اساتذہ تعینات نہیں ہوں گے۔

درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس وقت صوبے کی سرکاری یونیورسٹیاں شدید ترین مالی بحران کا شکار ہیں، اور ان تعلیمی اداروں کے مالی و انتظامی بحران کی ایک بڑی وجہ ان اہم انتظامی پوسٹوں پر متعلقہ اور پیشہ ور افراد کے بجائے غیر متعلقہ افسران اور اساتذہ کی تعیناتی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم (ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) اور تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے حکم تک ملتوی کر دی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

1 گھنٹہ ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

2 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

20 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

20 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

20 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

22 گھنٹے ago