لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ابلاغیات (میڈیا اسٹڈیز) کے اساتذہ اور طلبہ کے ایک وفد نے پروفیسر ڈاکٹر واجد کی قیادت میں لاہور پریس کلب کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد طلبہ کو عملی صحافت اور میڈیائی امور کی کارکردگی سے آراستہ کرنا تھا۔ہ
لاہور پریس کلب پہنچنے پر سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد اور ممبر گورننگ باڈی مدثر حسین تتلہ نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔
وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد نے صحافت کے طالب علموں کے لیے اہم نکات پر روشنی ڈالی:
"نظریاتی و عملی خلا: صحافت کی نصابی تعلیم اور عملی صحافت کے درمیان موجود فاصلوں کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کو میڈیا کے تیز رفتار اور جدید مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو قبل از وقت تیار کرنا ہوگا ۔”
اس موقع پر سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور سابق صدر ایمپرا راؤ شاہد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کو عملی میدان میں کامیابی کے گر بتائے۔
شعبہ ابلاغیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر واجد نے لاہور پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…