گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال، پہلے روز سرکار اسکولوں میں حاضری کم رہی
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)
دو ماہ کی طویل گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز دوبارہ کھل گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پہلے روز کراچی کے بیشتر نجی (پرائیویٹ) تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی شرح کافی کم دیکھی گئی۔
طالبات کا کہنا تھا کہ انہوں نے گرمیوں کی چھٹیوں میں خوب مزے کیے، آئی ٹی کا مفت آن لائن کورس کیا اور اپنا ہوم ورک بھی مکمل کر کے اسکول میں جمع کروا دیا ہے۔
اساتذہ کے مطابق، پہلے دن بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھا گیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ اس کے علاوہ غیر حاضر طلبہ کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں تاکہ ان کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکومتِ سندھ کے محکمہ تعلیم کے شیڈول کے مطابق
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک مقرر کی تھیں، جن کے اختتام پر 1 اگست سے نئے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…
کوئٹہ (نمائندہ حصوصی) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے اپنے سکول…
مالاکنڈ (نمائندہ حصوصی) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے محکمہ تعلیم اور صحت میں…
ڈیرہ اسماعیل خان (نمایندہ اردہ تعلیم ڈاٹ کام) تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی…