پنجاب یونیورسٹی ہراسگی اسکینڈل, طالبات کے الزامات، انتظامیہ کی تردید اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان

(ایجو کیشن رپورٹر)

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سپورٹس میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جو کئی ہفتے پرانا بتایا جا رہا ہے۔ قومی سطح پر کھیلنے والی اور 29 میڈلز حاصل کرنے والی طالبہ سونیا فاروق نے یونیورسٹی انتظامیہ پر 25 لاکھ روپے دبانے اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سمیرا بشیر نے بتایا کہ

معاملہ ایڈمن آفیسر الیاس بھٹی کی جانب سے ویڈیوز بنانے اور ہراساں کرنے سے شروع ہوا، جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ انہیں زبردستی ہاسٹل سے نکال دیا گیا۔ طالبات نے شعبہ سپورٹس کے ایڈمن آفیسر الیاس مبین بھٹی پر تعلقات استوار کرنے پر اکسانے، انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور یونیورسٹی کے اندر دفنانے کی بات کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ سونیا فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں واجب الادا رقم کی ادائیگی پر افسران باہر کھانا کھانے اور ہوٹل میں قیام کرنے کا کہتے ہیں۔ ثمرا بشیر نے بھی حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل میں سوتے ہوئے ویڈیوز بنائی جاتی ہیں اور بلیک میل کیا جاتا ہے۔

ہراسگی کاشکارسونیا فاروق اورثمرا بشیر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے

یونیورسٹی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبات کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں، ان کے پیچھے ایک مافیا ہے جو ہر سال داخلوں کے وقت سامنے آتا

ہے۔ سابق طالبات کے خلاف گرلز سپورٹس ہاسٹل میں نظم و ضبط کی متعدد خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔ شعبہ سپورٹس نے کارِ سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور بلیک میلنگ پر سابق طالبات کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے

جبکہ سوشل میڈیا پراپیگینڈا کے خلاف سائبر کرائم میں بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔اس حوالے سے یونیورستی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شبیر سرور، ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہرہ اور ایدمن آفیسر الیاس بھٹی کی جانب سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر شبیر سرور نے اس معاملے کو طالبات کی لڑائی قرار دیا ہے                                                                                                                        

ڈائریکٹر سپورٹس شبیر سرور،ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس طاہرہ اور ایڈمن آفیسر الیاس بھٹی سوشل میڈیا پر ہراسگی کے حوالے سے ویڈیو بیان دیتے ہوئے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

18 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

18 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

18 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

20 گھنٹے ago

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…

2 دن ago

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…

2 دن ago