اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت طلبہ یونین کی بحالی اور طلبہ کے تعلیمی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید کرپشن، فحاشی و عریانی اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن برداشت نہیں کرسکتے، نوجوان بیدار ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ”نیشنل محسنِ انسانیت کوئز کمپٹیشن“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔”نیشنل محسنِ انسانیت کوئز کمپٹیشن“ مارگلہ کرکٹ گراؤنڈ، جی-9، اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ ابوزر غفاری، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسن امین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے ناظمِ پنجاب شمالی احمد عبداللہ اور ناظم اسلام آباد حاشر عباسی نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ و طالبات، بالخصوص نوجوانوں میں ان کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے، اور اس مقصد کے لیے ملک کے طول و عرض میں جدوجہد جاری ہے۔ نوجوانوں کو سیرتِ النبی ﷺ کے پیغام سے روشناس کرائیں گے۔

سیرتِ النبی ﷺ کو سمجھنے اور اس کے پیغام کو عام کرنے کے لیے گزشتہ دو ماہ سے جامعات میں مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت کوئز محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ اس تحریک کا تسلسل ہے،

جس کا مقصد نوجوانوں کو نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ سے روشناس کرانا اور آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق نظامِ زندگی کی تشکیل کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ ناظمِ اعلیٰ نے کہا کہ جمعیت کا قیام کسی مسلک، لسانیت یا شخصیت پرستی کی بنیاد پر نہیں ہوا بلکہ نوجوانوں کو اسلام کے پیغام سے جوڑنے اور ان کی تربیت کے لیے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک ایسے معاشرے اور انسانی زندگی کی تشکیل چاہتی ہے جس میں اسلامی اقدار اور تعلیمات کو بنیادی حیثیت حاصل ہو۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایک نظریاتی تحریک ہے جو نوجوانوں کو نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان سے روشناس کرانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ بحیثیت مسلمان نظریہ پاکستان سے وابستگی اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم پاکستان میں نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے قیام کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لیے نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (خصوصی رپورٹ): کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…

1 گھنٹہ ago

ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے…

3 گھنٹے ago

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب لانے اور بچوں کو معیاری…

11 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام خیبرپختونخوا بھر کے میڈیکل و…

11 گھنٹے ago

ایم ڈی کیٹ 2026، پنجاب بھر کے 31 امتحانی مراکز میں پرامن انعقاد، 49 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ  2026ء کا امتحان تمام 15…

12 گھنٹے ago

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں مدرسے جانے والی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں مدرسے جانے والی بچی سے گلی میں نازیبا حرکت…

1 دن ago