افغان میڈیکل طلبہ کو وطن واپسی کی ہدایت، نئے داخلوں اور مائیگریشن پر مکمل پابندی

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغان میڈیکل و ڈینٹل طلبہ سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے ملک میں پہلے سے زیرِ تعلیم افغان طلبہ کو فوری طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی نے تمام تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو باقاعدہ خط جاری کر دیا ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے اہم نکات درج ذیل ہیں

وطن واپسی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیرِ تعلیم افغان طلبہ کی واپسی کے لیے انتظامی کارروائی مکمل کریں اور انہیں مطلوبہ این او سی  جاری کریں۔

نئے داخلوں پر پابندی: موجودہ تعلیمی سیشن میں افغان شہریوں کے میڈیکل اور ڈینٹل پروگرامز میں نئے داخلوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹرانسفر و مائیگریشن: افغان شہریوں کو میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں پلیسمنٹ، ٹرانسفر یا مائیگریشن کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر مجاز سہولت کاری کا خاتمہ: تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی افغان شہری کو غیر مجاز سہولت فراہم نہ کریں اور پی ایم ڈی سی کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

3 روز کی مہلت:جن اداروں نے اب تک تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی، انہیں 3 دن کے اندر مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ معلومات چھپانے، ہدایات پر عمل نہ کرنے یا غیر قانونی سہولت کاری کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت سخت ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سرکاری سکولوں میں خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام…

11 منٹس ago

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن نے افغان میڈیکل طلباء…

24 گھنٹے ago

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات کی درجہ بندی میں ایک اور…

1 دن ago

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست اقدامات پر ایک اہم آگاہی سیمینار…

1 دن ago

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا باقاعدہ…

1 دن ago