ایکسکلوسیو نیوز

امتحانی نظام میں شفافیت، مردان بورڈ میں جدید سافٹ ویئر متعارف، اساتذہ کی تربیت ناگزیر

امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میٹرک اور انٹر امتحانات میں نئی گریجویشن مثبت اقدام ہے: چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب

پشاور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مردان تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید سافٹ ویئر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے اساتذہ کی باقاعدہ تربیت ناگزیر ہے تاکہ نئی اصلاحات کے ثمرات طلبہ تک پہنچ سکیں۔

افواہوں کی تردید: چیئرمین بورڈ نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ آؤٹ ہونے کی افواہیں سراسر بے بنیاد ہیں؛ امتحانی مراکز سے ساڑھے نو یا پونے دس بجے کسی پرچے کا سامنے آنا "پیپر لیک” قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض عناصر تعلیمی بورڈز اور اعلیٰ افسران کو بدنام کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف اداروں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ امتحانی عمل کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔

نئی اصلاحات: ڈاکٹر جہانزیب خان نے میٹرک اور انٹر امتحانات میں نئی گریجویٹس پر مشتمل عملے کی تعیناتی کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سے اسکولوں میں تدریسی عمل متاثر نہیں ہوا بلکہ امتحانی نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تعلیمی بورڈز، بشمول نوشہرہ اور صوابی، کے حوالے سے منفی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن مردان بورڈ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ بورڈ انتظامیہ امتحانی نظام میں مزید بہتری کے لیے مسلسل اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

3 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

3 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

3 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

4 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

4 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

4 گھنٹے ago