ایکسکلوسیو نیوز

اچھا ہے دیہی سندھ کا بچہ اے آئی سے بچا ہوا ہے سید سردار علی شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

"اچھا ہے دیہی سندھ کا بچہ اے آئی سے بچا ہوا ہے”، ٹیکنالوجی انسانی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے: سید سردار علی شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک)

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی طرزِ فکر پر ایک ‘حملہ’ قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو اور ایک تقریب سے خطاب کے

دوران انہوں نے کہا کہ جہاں ٹیکنالوجی کام آسان بنا رہی ہے، وہیں ہمیں اس کے مستقبل میں ہونے والے نقصانات اور دفاع کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا تعلق ‘افورڈیبلٹی’ (استطاعت) سے ہے، جسے نجی اسکولوں کے بچے تو اپنا سکتے ہیں لیکن دیہی علاقوں کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اچھا ہے کہ دیہی سندھ کا بچہ اے آئی سے بچا ہوا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ ننگر پارکر جیسے علاقوں میں جہاں بچہ اپنے باپ کے ساتھ ہل چلا رہا ہے، اگر وہ یکدم کلہاڑی چھوڑ کر کمپیوٹر پکڑے گا تو اسے سمجھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ اے آئی ہماری سوچنے، سمجھنے اور مسائل حل کرنے کی قدرتی استعداد کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے مطابق:

دنیا میں اے آئی کے حق میں دلائل سے تین گنا زیادہ اس کی مخالفت میں دلائل موجود ہیں۔

بچوں کو مشین سے اٹیچ کرنے کے بجائے ان کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا چاہیے۔

اگر بچے صرف اسکرینز تک محدود ہو گئے تو ان کا فطرت اور زمین سے رشتہ ٹوٹ جائے گا۔

سید سردار علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم میں انسانی رابطہ، احساس اور مشاہدہ کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی نسل تیار کرنی ہے جو ٹیکنالوجی کا استعمال تو کرے

مگر انسانیت نہ بھولے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل انٹیلی جنس بچے کو اپنی زمین، ثقافت اور قدرت کی خوبصورتی سے جوڑے رکھنے میں ہے، ورنہ مصنوعی ذہانت انسانی سوچ پر

حاوی ہو جائے گی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کےمصنوعی ذہانت کے بارے میں اس بیانکے بعد ان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں بچوں کو جدید تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ سندھی بچوں کے بارے میں اس طرح سوچتے ہیں اور انکو جاہل ہی رہنے دینا چاہتے ہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

3 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

3 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

3 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

3 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

4 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

4 گھنٹے ago