پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری و نجی کالجز کے طلبہ نے پشاور تعلیمی بورڈ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو گیا
اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث یونیورسٹی روڈ چار گھنٹے سے زائد عرصے تک بند رہا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں بھی طے نہ ہو سکا۔ رات گئے تک مین روڈ پر ٹریفک معمول پر نہ آ سکی
انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں
احتجاجی طلبہ کا موقف تھا کہ پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے نتائج بھی درست طور پر مرتب نہیں کیے اور متعدد طلبہ کو بلا جواز فیل کیا گیا ہے۔ اس لیے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور فیل ہونے والے طلبہ کو رعایت دی جائے۔ طلبہ نے تعلیمی بورڈ کے خلاف کارروائی اور فیسوں کے بوجھ میں کمی کا بھی مطالبہ کیا
دھرنے کے دوران پولیس اور طلبہ کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی[ تاہم طلبہ نے روڈ کھولنے سے انکار کر دیا
دوسری جانب پشاور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میرٹ کے مطابق مرتب کیے گئے ہیں۔ احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی بورڈ کے ملازمین اور انتظامی افسران بھی رات گئے تک بورڈ کے دفتر کے اندر موجود رہے
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…
لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…
پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ…
لاہور (سپيشل رپورٹر) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے نتائج کا باقاعدہ…
لاہور (سپیشل رپورٹر) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور لاہور بورڈ برائے ثانوی…