Categories: انٹرنیشنل

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

روم ( ویب ڈیسک )
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت اسکولوں میں برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرنے اور کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اہم قانون سازی کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی سیاسی جماعت ‘برادرز آف اٹلی’ کی یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ‘نیشنل یوتھ فیسٹیول فینکس’ سے خطاب کرتے ہوئے اٹالوی وزیراعظم نے کہا کہ کلاس رومز کا ماحول ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے ج

بیوٹمز سٹی کیمپس کی کسی دوسرے ادارے کو منتقلی کا فیصلہ، پشتونخوا نیپ کی شدید مذمت

ہاں اطالوی بچے خود کو اقلیت محسوس کریں۔اطالوی بچوں اور تعلیمی نظام کا تحفظ
جارجیا میلونی نے تقریب سے خطاب میں واضح کیا: "یہ ناقابلِ تصور ہے کہ کسی اطالوی کلاس روم میں اطالوی بچے صرف اس لیے خود کو الگ تھلگ یا کونے میں محسوس کریں کیونکہ وہ وہاں اقلیت بن گئے ہیں، ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔”
والدین کے لیے اطالوی زبان لازمی قرار دینے کا فیصلہ

مجوزہ قانونی اقدام کے تحت جہاں برقع اور حجاب پر پابندی عائد کی جائے گی، وہیں اٹلی میں مقیم غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے بھی اطالوی زبان سیکھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ فیصلہ خاص طور پر ان والدین کے لیے کیا جا رہا ہے جن کے بچوں کو اطالوی تعلیمی اور معاشرتی نظام میں ڈھلنے اور انضمام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم جارجیا میلونی نے بتایا کہ ان تمام مجوزہ اقدامات اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق قانونی مسودہ جلد ہی حتمی منظوری کے لیے کابینہ (وزرا کی کونسل) کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وزیر تعلیم کی سکول میں ہفتہ وار کلاس، انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)زیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر…

51 منٹس ago

مالاکنڈ بورڈ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، سال اول میں دیا ایمان نے 1133 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

مالاکنڈ ( نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات…

56 منٹس ago

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سیاسی جماعتوں کے متوقع احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی…

1 گھنٹہ ago

بیوٹمز سٹی کیمپس کی کسی دوسرے ادارے کو منتقلی کا فیصلہ، پشتونخوا نیپ کی شدید مذمت

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ…

3 گھنٹے ago

جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کیس میں پیشرفت، فریقین میں صلح

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف…

4 گھنٹے ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…

20 گھنٹے ago