Categories: تازہ ترین

وزیر تعلیم کی سکول میں ہفتہ وار کلاس، انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)زیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا اور سکول کی تمام 1100 بچیوں میں ذاتی جیب سے چپس اور جوس تقسیم کرتے ہوئے انہیں کھانے کے بعد صفائی کا خیال رکھنے اور خالی ریپر ڈسٹ بن میں ڈالنے کی ہدایت کی۔

رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا اور اگلے ہفتے پانچویں کلاس کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھانے کا عندیہ دیا۔ وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے بعض سہولیات کی فراہمی کی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور سکول کو دی جانے والی سپورٹس کٹس کی رونمائی کی۔ اس موقع پر

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

انہوں نے بچیوں کے ساتھ ملکر بیڈمنٹن اور کرکٹ بھی کھیلی اور سکول میں سپورٹس پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے میٹرک کی بچیوں کی فرمائش پر ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لدھر سکول کیلئے سٹیم لیب اور ایڈیشنل کلاس روم کی منظوری دے دی ہے، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ بعض عناصر میرے گذشتہ ہفتے کے لیکچر کے ایک مخصوص حصے کا ویڈیو کلپ نکال کر وائرل کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

 

میں ان کا دکھ سمجھ سکتا ہوں لیکن ان عناصر کیلئے اپنا راستہ نہیں بدل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو صاف معاشرے اور بہتر تربیت کی بات گوارہ نہیں۔ تعلیم کا دھارا درست سمت لے جانے کے اقدامات انہیں ہضم نہیں ہو رہے۔ یہ مجھے سیاست میں مات نہ دے سکے تو تعلیمی امور کے خلاف محاذ کھول لیا، لیکن میں ایسا نہیں چلنے دوں گا، وزیر تعلیم نے کہا کہ جنہوں نے معاشرے کو گندی سیاست میں دھکیل رکھا ہے،

 

انہیں سکولوں میں گندگی کے خلاف تعلیم کیسے ہضم ہو سکتی یے۔ رانا سکندر حیات نے میرے لیکچر کے نتیجے میں سکول کی بچیوں نے خالی ریپر ڈسٹ بن میں ڈال کر صفائی اور اخلاقیات کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ مخالفوں کو بہترین جواب ہے۔ وزیر تعلیم نے ناقدین سے تعلیم کو سیاست میں نہ گھسیٹنے اور مقابلہ سیاسی میدان میں کرنے کی بھی اپیل کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

مالاکنڈ بورڈ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، سال اول میں دیا ایمان نے 1133 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

مالاکنڈ ( نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات…

58 منٹس ago

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سیاسی جماعتوں کے متوقع احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی…

1 گھنٹہ ago

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

روم ( ویب ڈیسک ) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

بیوٹمز سٹی کیمپس کی کسی دوسرے ادارے کو منتقلی کا فیصلہ، پشتونخوا نیپ کی شدید مذمت

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ…

3 گھنٹے ago

جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کیس میں پیشرفت، فریقین میں صلح

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف…

4 گھنٹے ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…

20 گھنٹے ago