Categories: بریکنگ نیوز

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)
سیاسی جماعتوں کے متوقع احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی راولپنڈی آمد کا سلسلہ

 جاری ہے، جن کی رہائش کے لیے ضلع کے لیے

 اڑتالیس سرکاری سکولوں کو خالی کروانے کا حکم دیا گیا ہے

اہلکاروں کی اتنی بڑی تعداد میں سکولوں میں قیام کے باعث انتظامیہ آج اس بات کا حتمی جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی کہ آیا ان تمام 48 متاثرہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل کر کے باضابطہ تعطیلات کا اعلان کیا جائے یا نہیں۔ فیصلہ سامنے آتے ہی اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری آگاہ کر دیا جائے گا۔

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کی تقسیم اور سیکیورٹی ڈیوٹی
ذرائع کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع سے آنے والی پولیس نفری کی پہلی ٹکڑیاں راولپنڈی پہنچنا شروع ہو چکی ہیں جنہیں درج ذیل علاقوں کے اسکولوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے

راولپنڈی شہر 21 اسکول
ٹیکسلا 10 اسکول
چکری انٹرچینج (قریب) 6 اسکول
گجر خان 5 اسکول

کلر سیداں 3 اسکول
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور نفاذِ قانون کو یقینی بنانے کے لیے مرحلہ وار مزید نفری بھی راولپنڈی پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کے تحفظ اور پولیس اہلکاروں کے قیام کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعلیمی عمل کی معطلی سے متعلق فیصلہ جلد واضح کر دیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وزیر تعلیم کی سکول میں ہفتہ وار کلاس، انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)زیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر…

54 منٹس ago

مالاکنڈ بورڈ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، سال اول میں دیا ایمان نے 1133 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

مالاکنڈ ( نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات…

59 منٹس ago

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

روم ( ویب ڈیسک ) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

بیوٹمز سٹی کیمپس کی کسی دوسرے ادارے کو منتقلی کا فیصلہ، پشتونخوا نیپ کی شدید مذمت

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ…

3 گھنٹے ago

جامعہ کراچی کے پروفیسر تشدد کیس میں پیشرفت، فریقین میں صلح

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف…

4 گھنٹے ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT)…

20 گھنٹے ago