ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کے خلاف ہراسممنٹ (ہراساں کرنے) کی شکایت پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محتسب کے ریجنل آفس ملتان نے شکایت کنندہ، شعبہ سائیکالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قرۃ العین کو، کیس کی کارروائی کے لیے 22 ستمبر کو صبح 10 بجے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہراسممنٹ ایکٹ کے تحت درج کرائی گئی اس شکایت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی، ڈاکٹر محمد فاروق اور مراد بیگ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر قرۃ العین کی جانب سے صوبائی محتسب پنجاب کو دی گئی تحریری درخواست میں سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کو بھی اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
الزامات اور واقعات
پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
ذرائع کے مطابق، شکایت میں کہا گیا ہے کہ جس کمرے میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سائیکالوجی میں قائم کردہ کونسلنگ سینٹر چلا رہی تھیں، اسے زبردستی خالی کرانے کے لیے نو تعینات شدہ جونیئر فنانشل ایڈ آفیسر مرزا مراد بیگ کو بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر دفتر میں جا کر خاتون استاد اور وہاں موجود عملے کو ہراساں کیا اور سامان باہر پھینکنے کی دھمکیاں دیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ہراساں کیے جانے کے واقعے سے خوفزدہ ہو کر دفتر کی خاتون کلرک یاسمین اور اٹینڈنٹ نے وائس چانسلر کو تحریری طور پر شکایت دی تھی۔
تاہم، وائس چانسلر نے داد رسی کرنے کے بجائے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے۔
صوبائی محتسب نے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدہ سماعت مقرر کی ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…