Categories: تازہ ترین

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے مزید 31 طلبہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران لیپ ٹاپس دیے گئے۔ یونیورسٹی کے لیے مختص کل 335 لیپ ٹاپس میں سے 304 پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے تھے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ نہال ہاشمی تھے، جبکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق نے مہمانِ اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ دیگر شرکا میں جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، یونیسیف سندھ کے چیف فیلڈ آفیسر پریم چند بہادر، ایچ ای سی کراچی ریجن کے ڈائریکٹر سلیمان احمد اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر سیف الرحمٰن شامل تھے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ اب تک صوبے کی 33 جامعات میں 20 ہزار سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کے میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

3 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

4 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

6 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

6 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

6 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

7 گھنٹے ago