ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خصوصی پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد

ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور آلودگی کے خاتمے میں درختوں کا اہم کردار: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی

ملتان (خصوصی رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام شجر کاری اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے خصوصی پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے ہمراہ کیمپس کے مختلف مقامات پر پودے لگائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ درخت ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے، فضائی آلودگی کے خاتمے، درجہ حرارت میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات نہ صرف تعلیم و تحقیق کے مراکزی مراکز ہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی ان کا کردار کلیدی ہے۔

انہوں نے فیکلٹی، اسٹاف اور طلبہ سے اپیل کی کہ شجر کاری کو محض پودے لگانے تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال، پانی کی باقاعدہ فراہمی اور ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ تناور درخت بن سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب یونیورسٹی،شراب کی بوتلیں برآمد خاتون سمیت تین گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر…

15 گھنٹے ago

اب پرچے امتحانی مراکز پر ہی پرنٹ ہوں گے،فیڈرل بورڈ نے سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس…

21 گھنٹے ago

پنجاب, سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری, جینز، ہیل والی جوتیوں اور سن گلاسز کے استعمال پر پابندی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا…

23 گھنٹے ago

متروکہ وقف املاک بورڈ, 200 ہندو اور سکھ طلبہ کو ماہانہ سکالرشپس دینے کی منظوری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ٹرسٹ پراپرٹیز کی جیو ٹیگنگ کا…

23 گھنٹے ago

سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف، ملوث پرنسپلز اور عملے کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ…

23 گھنٹے ago

صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو کامیابی کے ساتھ مالی بحران سے نکال لیا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ سردار بہادر…

23 گھنٹے ago