Categories: کالجز

بھکر،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات میں 100 مفت سائیکلیں تقسیم، ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی تقریب میں شرکت

بھکر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بیداری فاؤنڈیشن کی جانب سے طالبات میں 100 سائیکلیں مفت تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد طالبات کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت، خود اعتمادی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دینا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی نے کہا کہ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند اور بااعتماد ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفری سہولیات میں بہتری سے طالبات نہ صرف روزمرہ آمدورفت میں آسانی محسوس کریں گی بلکہ زیادہ خوداعتمادی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بیداری فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرکاری و نجی اداروں کا باہمی تعاون معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ حسن نذیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن، کالج کی پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

قائد اعظم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل فیسوں میں اضافہ، طلبہ و والدین میں تشویش کی لہر

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کی ٹرانسپورٹیشن اور ہاسٹل…

2 گھنٹے ago

چار سدہ ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں 13 کروڑ سے زائد کے اخراجات کے باوجود 40 سکول بند

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ میں ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں…

2 گھنٹے ago

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ہونہار سکالرشپ کی منظوری ، فیسوں میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی…

7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا کا بڑا تعلیمی فیصلہ، نویں سے بارہویں تک نیا قومی نصاب نافذ، 2027ء سے یکساں امتحانات کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں…

7 گھنٹے ago

سندھ یوتھ اپرچونٹی فیسٹیول کا 17 ستمبر سے لاڑکانہ میں انعقاد

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے…

19 گھنٹے ago

جامعہ سیالکوٹ میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ‘اوپن ہاؤس 2026’ کا پروقار انعقاد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام 'اوپن ہاؤس 2026' کا…

19 گھنٹے ago