سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے ہیرنگ امپئیرڈ میں ایک پروقار آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں ضلع بھر کے 8 خصوصی تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی۔
تقریب کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ سعید اصغر اور معروف سماجی رہنما محمد اشفاق نذر نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل جمیل نواز، عمران بیگ سمیت دیگر افسران اور معززین بھی موجود تھے۔
نمائش میں خصوصی بچوں نے اپنے ہاتھ سے تیار کردہ آرٹ ورک، ڈرائنگز، ووکیشنل مصنوعات اور دستکاری کے شاہکار سٹالز پر سجائے، جنہیں مہمانوں نے بے حد سراہا۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ منتخب بچوں کو ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ CEO ایجوکیشن سعید اصغر نے اساتذہ اور اداروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں میٹرک امتحانات میں پوزیشنز…
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیرِ اہتمام ایک بابرکت…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اسناد کی…
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 20 ستمبر کو صوبے بھر میں منعقد ہونے والے…
کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ہیلپرز سکول بوائز اینڈ گرلز…
بھکر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھکر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران بیداری…