بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام آن سکرین مارکنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب اور موک
ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں مزمل محمود چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک
فورس ایگزامینیشن ریفارمز، شکیل احمد بھٹی ایڈوائزر ٹو سی ایم فار ایجوکیشن، ڈاکٹر نعمان جمیل ایڈیشنل سیکرٹری، رضوان نذیر ڈپٹی سیکرٹری بورڈز، بیرسٹر
اسامہ پارلیمانی سیکرٹری سمیت بہاولپور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ میں ڈیجیٹل آن سکرین مارکنگ کی فرضی مشق اور آگاہی سیشن کا انعقاد
وزیر تعلیم نے آن سکرین مارکنگ کے تحت جوابی کاپیوں کی سکیننگ بھی اپنے ہاتھ سے کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی نظام میں جدید
ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آن سکرین مارکنگ سے امتحانی عمل کو مزید شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیر تعلیم نے آن سکرین مارکنگ
کے عملی مظاہرے کے لیے کی جانے والی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران وزیر تعلیم نے بہاولپور بورڈ میں سپورٹس کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کھیلوں میں طلبہ کی دلچسپی اور مثبت سرگرمیوں میں شرکت کو سراہا
اور ہر کھلاڑی کو ایک ہزار روپے نقد انعام دیا، جس پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔