اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن انٹری ٹیسٹ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس
میں 354 امیدواروں اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے معیاری طبی تعلیم اور جدید پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے
عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا مقصد ماہر اور قابل طبی پیشہ ور افراد تیار کرنا ہے