ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سی پی ایس پی
ریجنل سینٹر ملتان کے زیر اہتمام 59 واں سالانہ کانووکیشن گزشتہ روز منعقد ہوا، جس کے دوران طبی تعلیم اور مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ مہارت (ایف
سی پی ایس اور ایم سی پی ایس) مکمل کرنے والے کامیاب ڈاکٹروں اور سپیشلسٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ڈگریاں حاصل کرنے والے تمام نئے سپیشلسٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا
کہ سی پی ایس پی ملک میں پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم کے فروغ اور ماہر معالجین کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے
اس عزم کا اظہار کیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور سی پی ایس پی کے باہمی اشتراک سے خطے میں طبی تعلیم، تحقیق اور علاج معالجے کی معیاری
سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ تقریب میں ملک بھر سے ممتاز طبی ماہرین، فیکلٹی ممبران اور کامیاب امیدواروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔