کراچی (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی طویل تعمیری سرگرمیوں کے باعث وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے طلبہ و طالبات کو شدید مشكلات اور نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انچارج گلشن کیمپس و رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، مشیرِ امورِ طلبہ ڈاکٹر ساجد جہانگیر اور انچارج پروگرامز ذیشان احمد نے بی آر ٹی منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق رفیع خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ جامعہ انتظامیہ کے وفد نے آگاہ کیا کہ یونیورسٹی کے داخلی دروازوں کے اطراف اور احاطے کے اندر تعمیراتی ملبہ پڑا ہونے اور راستے بند ہونے کے باعث طلبہ، اساتذہ اور ملازمین کی آمدورفت سخت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے ملبے کو فوری طور پر ہٹانے اور سطح کو مناسب طریقے سے لیول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر بی آر ٹی طارق رفیع خان نے جامعہ کے خدشات کو سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کے اطراف اور احاطے میں موجود تعمیراتی ملبہ ہٹانے اور ضروری مقامات کو لیول کرنے کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلئے میں انجینئر عبدالرشید شیخ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کا دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیا، جبکہ بی آر ٹی حکام نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے اور کام میں تیز رفتاری کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…
ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…
کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق کے والد طارق محمود انتقال کر…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے لیے وفاق سے 18 ارب…
اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام…